اسلام آباد(فاروق اقدس)پاک افواج کے سابق افسران، جنگی ہیروز اور ویٹرنز نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت، عسکری حکمت عملی اور پاکستان کی شاندار فتح کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ ویٹرنز کا کہنا تھا کہ حالیہ جنگی صورتحال میں قوم نے اپنی عسکری قیادت کے ساتھ مل کر دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ ۔ایئر وائس مارشل (ر) فہیم نے کہا کہ یہ ایک الیکٹرانک وار فیئر تھی یہ نہ نظر آنے والی جنگ تھی جو پاکستان نے جیتی۔ بھارت اب کم سے کم دس سال دوبارہ جنگ کی ہمت نہیں کرے گا،۔وائس ایڈمرل (ر) احمد تسنیم کا کہنا تھا کہ جو جذبہ 1965 میں دیکھا، وہی اس معرکہ حق میں نظر آیا۔۔وار ویٹرنز نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے گزشتہ تین دہائیوں سے جاری خطرات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ملک کو تنہائی سے نکالا۔ ان کی ملٹری ڈپلومیسی اور اعلیٰ حکمت عملی نے پاکستان کو عالمی سطح پر ایک مرتبہ پھر قابلِ اعتماد ملک کے طور پر پیش کیا۔سائبر اسپیس، نیٹ ورک سینٹرک اور اسپیکٹرم وار فیئر میں پاکستان نے بھارت کو شکست دی۔ یہ جنگ صرف فوج نے نہیں بلکہ پوری قوم نے مل کر جیتی ہے۔