• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوگرا نے تیل و گیس کیلئے ای ۔لائسنسنگ پلیٹ فارم مہیا کردیا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) پاکستان کی تیل و گیس صنعت نے منگل کو ڈیجیٹل قدم گیس کی ریگولیٹری اتھارتی اگراے نے مکمل طور پر ای ۔لائسنسنگ سٹمکا اعلان کیا ۔ جس کے نتیجے میں گیس، ایل پی جی ، سی این جی،ایل پی جی، ریفلئنگ اور آئل مارکٹنگ کی شروع سے آخر تک آن لائن منظوری دی جا سکے گی ۔ یہ نیا پلیٹ فارم آئی ٹی بورڈ کی معاونت سے مل کر تیار کیا گیا ہے ۔ جو پاکستان ریگولیٹری انفرا اسٹرکچر کو جدید بنانے کی وسیع تر کو ششوں کا حصہ ہے ۔ جس سے تحریری کاغذی کارروائیوں کا خاتمہ ہوجائے گا ۔ اور وقت کی بھی بچت ہوگی ۔ اب کمپنی آن لائن درخواستیں دے کر ان کی منظوری بھی حاصل کر سکتی ہیں ۔ یہ اقدام کاروبار کی بہتری ‘ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری ملک میں راغب کرنے کا بھی باعث ہوگا ۔ یہ اقدام ڈیجیٹل گورننس کی جانب پیش رفت میں بھی نمایاں قدم ہوگا ۔ یہ بات منگل کو یہاں اوگراے کے تر جمان نے اپنے ایک اخبار ی بیان میں بتائی انہوں نے کہا کہ اس سے کاغذی دفتری کارروائیاں ختم ہوں گی ۔ اور پرو سیسنگ کا عمل تیز تر ہوگا درخواست گزار وں اور سرمایہ کاروں کے لئے نہ صرف سہولتوں میں بہتری آئے گی ۔ بلکہ پاکستان کے ریگولیٹری فریم ورک پر ان کا اعتماد بھی بحال ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان توانائی کی طلب بڑھتی جارہی ہے ۔ ملک کے توانائی کے منظرنامے کی بھی اصلاح کرنا ہے تو قع ہے کہ ای ۔لائسنسنگ سسٹم راہ میں حائل رکاوتوں کو دور کردے گا جنہوں نے عرصہ سے راہ میں رکاوٹیں حائل کررکھی تھیں ۔
اہم خبریں سے مزید