کراچی(اسٹاف رپورٹر) حکومتِ سندھ کی جانب سے اسکولوں میں بطور تحفہ اجرک اور ٹوپی دینے پر پابندی عائد کر دی گئی۔سندھ حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں سرکاری تقریبات میں تحائف دینے کی روایت ختم کرنے کی ہدایت سمیت مہمانوں کے استقبال کےلیے بچوں کو کھڑا کرنے پر بھی مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بچوں کا استقبال کی تقریبات کےلیے استعمال غیر مناسب ہے۔نوٹیفکیشن کے متن کے مطابق احکامات کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔