کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداددہشت گردی عدالت نے مہاجر قومی موومنٹ کے چئیرمین آفاق احمد و دیگر کیخلاف اشتعال انگیزی اور ڈمپر جلانے کے مقدمے میں فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر کردی۔ ا ٓفاق احمد سمیت 12ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔پولیس فائل پیش نہ کرنے پر عدالت نے تفتیشی افسر پر اظہار برہمی کیا۔ عدالت نے آفاق احمد و دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر کردی۔ آفاق احمد و دیگر پر جون کے پہلے ہفتے میں فرد جرم عائد کی جائیگی۔