ملتان (سٹاف رپورٹر) سپیشل سیکرٹری محکمہ صحت و آبادی جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین نے انسداد پولیو مہم کے پہلے روز ملتان کے مختلف علاقوں کا دورہ، کیا ، فیلڈ ٹیموں کی حاضری، ویکسین اور وٹامن اے کے کیپسولز کی دستیابی اور ویکسین ٹمپریچر کو چیک کیا۔ انہوں نے مختلف بچوں کو انسداد پولیو ویکسین کے قطرے بھی پلائے اور ان کی فنگر مارکنگ بھی کی۔ انہوں نے مختلف علاقوں میں گھروں میں اور خانہ بدوشوں کے پاس جا کر بچوں کی انگلیوں پر مخصوص سیاہی کے نشانات چیک کیے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں۔