ملتان (سٹاف رپورٹر) جامعہ اسلامیہ ملتان کے ناظم قاری ہدایت اللہ رحمانی نے کہا ہے کہ 28 مئی تاریخ ساز دن ہے جب پاکستان نے اپنے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنا دیا۔یہ دن صرف ایٹمی دھماکوں کی یاد نہیں، بلکہ قومی خودداری، خود انحصاری اور غیرتِ ایمانی کا اعلان ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ اسلامیہ میں یوم تکبیر پاکستان کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان، علمائے کرام، سیاستدان، اور نوجوان سب ایک صف میں سیسہ پلائی دیوار ہیں۔یومِ تکبیر دراصل یومِ عزم ہے۔