ملتان ( سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال کے ماہر معالج پروفیسر ڈاکٹر محبوب قادری نے کہا ہے کہ معدے کی تیزابیت، قبض اور دیگر امراض سے بچاؤکے لیے وقت پر بہتر غذا، ورزش، پانی کا مناسب استعمال اور غیر ضروری ادویات سے پرہیزبہترین اقدامات ہیں جنپر شہریوں کو خصوصی توجہ دینی چاہیے،29 نومبر کو معدے کے عالمی دن کا مقصد عوام میں نظام ہضم کی صحت کو اجاگر کرنا اور معدے کی بیماریوں سے متعلق آگاہی پھیلانا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب میں ڈاکٹر فاروق شبیر،ڈاکٹر ساجد چوہدری، مرزا مسعود اختر کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا، انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو چاہیے کہ وہ فاسٹ فوڈ غذا کے استعمال کی بجائے سبزیوں اور گوشت،دودھ کا استعمال کریں جبکہ ٹھنڈے مشروب سے پرہیز کریں۔