• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ڈاک لے کر ایڈیشنل آئی جنوبی پنجاب کے آفس پہنچنے والا شخص دھرلیاگیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)سرکاری ڈاک لے کرایڈیشنل آئی جنوبی پنجاب کے آفس میں پہنچنے والا شخص دھرلیا گیا، جانچ پڑتال کے بعد گھر روانہ،لوہاری گیٹ پولیس کو سرکاری ملازم محمد عامر نے 15پر اطلاع دی کہ میرے بھائی کو غیر قانونی حراست میں رکھا گیا ہے،اطلاع پر پولیس نے جانچ پڑتال کی تو معلوم ہوا کہ محمد عامر ملازم ہے جو ڈیرہ غازی خان ڈاک ڈیوٹی پر مامور ہے نے اپنے بھائی کو سرکاری ڈاک دے کر ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے آفس بھیجا جہاں ڈسپیچر داؤد نے مذکورہ شخص کی حالت مشکوک دیکھتے ہوئے دھرلیا،تاہم ایڈیشنل آئی جی آفس عملہ نے مکمل جانچ پڑتال کے بعد کاغذی کارروائی کرکے گھر جانے کی اجازت دے دی۔
ملتان سے مزید