کوئٹہ(اے پی پی )ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن نے مسلسل غیر حاضری پر 35ملازمین کو ملازمت سے فارغ کردیا نوٹیفکیشن کے مطابق کارپوریشن کے سینیٹیشن برانچ کے مختلف ملازمین کی سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ٹریفک کی درخواست پر تعیناتی کی گئی تھی لیکن وہ اپنی جائے تعیناتی سے غیر حاضر رہے معاملہ زیر غور آنے پر ان ملازمین کے خلاف بیڈا ایکٹ 2011کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی ملازمین میں اصغر، آصف نذیر، تنویر برکت، جانی صادق ،ندیم مسیح ،یاسر مسیح ،اسر، ممتاز یوسف، سجاد، رسول بخش، سلیم مسیح ،سلامت مسیح ،کامران ویکٹر،جاوید، عبدالقدیر، روشان،ناصر،شاہ روخ یوسف،آصف رحمت، فرحان یعقوب، حقیل بھٹی ،حضر گل ،بلاول ،رمضان ،تنویر،عظیم ،وسیم ،سنی ، اکاش جیمز، اشرف،حبیب شاہ، امین خان ،محمد قاسم، محمد عارف اور محمد اعظم شامل ہیں ۔