کوئٹہ (اے پی پی )پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہاہے کہ بلوچستان کی پہلی یوتھ پالیسی نوجوانوں کودرپیش مسائل کاادارہ جاتی حل ہےمیرے لئے باعث فخر ہے کہ نوجوانوں کے ساتھ کیاگیا ایک وعدہ پور کیاہے ان خیالات کااظہار انہوں نے یوتھ پالیسی کی لانچنگ سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کیا نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہاکہ بلوچستان کی پہلی یوتھ پالیسی لانچ ہو رہی ہےیہ تاریخی پالیسی میں نے نگران حکومت کے دوران نوجوانوں کی امنگوں، مسائل اور تجاویز کو سامنے رکھ کر ڈرافٹ کی اور اب وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں عملی شکل اختیار کر رہی ہےیہ صرف ایک پالیسی نہیں بلکہ نوجوانوں کوکی آواز کو حکومتی سطح پر جگہ دینے ‘ ترقی، تعلیم، روزگار و قیادت کے مواقع فراہم کرنے کی بنیاد ہے۔