• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام غیر مناسب نشریاتی مواد کی شکایت درج کراسکتے ہیں‘ پیمرا

کوئٹہ(خ ن)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی پیمرا کے تحت شکایت کونسل بلوچستان گزشتہ ایک سال سے عوامی شکایات کے ازالے کیلئے فعال کردار ادا کر رہا ہے۔ کونسل پیمرا سے لائسنس یافتہ ٹی وی ،ریڈیو اور کیبل ٹی وی کے نشریاتی اداروں کے مواد اور معیار کے حوالے سے موصولہ شکایت کا جائزہ لیتی ہے اور ان کا حل نکالتی ہے، بلوچستان کی اس کونسل کی سربراہی در چین مری کر رہی ہیں جبکہ دیگر ارکان میں میر عطا اللہ بگٹی، افضل مراد، سمیرا ذاکر، مریم تنویر، میر عالم زیب مری شامل ہیں۔عوام کیبل ٹی وی ایف ایم ریڈیو یا سیٹلائٹ چینلز پر نشر ہونے والی غیر مناسب یا ناقص مواد سے متعلق اپنی تحریری شکایت چیئرپرسن شکایات کونسل آف کمپلینٹس پیمرا علاقائی دفتر ہاؤس نمبر 53/2 زرغون روڈ کوئٹہ کینٹ رابطہ نمبر 9201639پر کراسکتے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید