کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام کے رہنما و رکن قومی اسمبلی انجینئر عثمان بادینی نے نوشکی میں پولیو ٹیم کی سیکورٹی پر مامور اہلکارپر فائرنگ اور ان کی شہادت کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج نوشکی کے ایک جوان پولیس اہلکار عبد الوحید مینگل نے بچوں کے روشن اور محفوظ مستقبل کے لئے اپنی جان قربان کر دی۔