لاہور(رب نواز خان ) سرکاری یونیورسٹیوں کی مجموعی طور پر 3 ہزار721 کینال اراضی پر قبضہ ہوگیا۔ یہ انکشاف آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی شائع کردہ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ جبکہ سرکاری جامعات کی انتظامیہ نے اپنی زمینوں کو واگزار ہی نہ کروایا ۔ جنگ کو موصول دستاویزات کے مطابق محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ ملتان کی 1920 کینال قیمتی زمین پر قبضہ ہے۔ غازی یونیوسٹی ڈی جی خان کی 1600 کینال زمین پر لوگوں کے قبضے میں ہے۔ جبکہ یونیورسٹی آف پنجاب کی 100 کینال ، کوہسار یونیورسٹی مری کی 86 کینال زمین، ایسوسی ایٹ گرلز کالج جہلم کی 15 کینال زمین پرقبضہ کرلیاگیاہے ۔