لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے فاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز جوبلی ٹاؤن کا تفصیلی دورہ کیا ،ڈین ڈاکٹر الیاس نے دانتوں کی بیماریوں کے علاج کیلئے آنے والے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ خواجہ سلمان رفیق نے کام میں تاخیر پر کنٹریکٹرز اور ایکسین پر اظہار برہمی جبکہ کام مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ صوبائی وزیر نے پنجاب میڈیکل فیکلٹی کا دورہ کیا۔اس موقع پر سیکرٹری ڈاکٹر شعیب اسلم و دیگر موجود تھے ، انہوں نے سیکرٹری پنجاب میڈیکل فیکلٹی ڈاکٹر شعیب اسلم کو امور میں بہتری لانے کی ہدایت کی ۔