لاہور(خصوصی رپورٹر) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مانچسٹر میں علماء، سکالرز اور برطانیہ میں خدمت دین کے مشن پر کاربند مبلغین پر مشتمل ایک فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واعظین امت میں یہ شعور اجاگر کریں کہ قتل ناحق جیسے سنگین جرم کے ارتکاب سے بچیں یہ جرم اللہ اور اس کے رسولؐ کے ہاں ناقابل معافی ہے ۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کی کم سنی میں ہی دینی خطوط پر تعلیم و تربیت کا اہتمام کریں ۔