راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ روات کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں پولیس کومطلوب خطرناک اشتہاری مجرم ماراگیا۔پولیس کے مطابق مخبر کی اطلاع پر اشتہاری مجرم راجہ واحد عرف واحدی کی گرفتاری کے لئے بنگیال داخلی بسالی میں چھاپہ ماراگیا تو اس نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پولیس پر فائرنگ کردی ،فائرنگ کے تبادلے میں واحد عرف واحدی ہلاک ہوگیا ،جب کہ اس دوران اس کے دو ساتھی زخمی ہوگئے۔