• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام نے دھرنے کی سیاست مسترد کردی ، سردار نجیب سنجرانی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ بلوچستان کے کوآرڈی نیٹر سردار نجیب سنجرانی نے کہا ہے کہ عوام نے دھرنے کی سیاست مسترد کردی ہے مسلم لیگ (ن) عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کر رہی ہے بلوچستان کی تاریخ میں نواب ثناء اللہ زہری  کی قیادت میںنے پہلی بار عوام دوست بجٹ پیش کیا گیا ،یہ بات انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ،انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ہمیشہ عوام اور ملک کی خدمت کی ہے یہی وجہ ہے کہ آزاد کشمیرکے الیکشن میں عوام نے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا انہوں نے کہا کہ عوام نے دھرنا اور ہٹ دھرمی کی سیاست کو مسترد کردیا ہے دھرنے دینے والے ملک کی ترقی نہیں چاہتے، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی صوبائی حکومت نے بلوچستان کی تاریخ میں نواب ثناء اللہ زہری کی قیادت میں پہلی مرتبہ عوام دوست بجٹ پیش کیا جس میں صحت ،تعلیم ، عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے خطیر رقم مختص کی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ نواب ثناء اللہ زہری کی قیادت میں بلوچستان میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہورہے ہیں اور 2018ء کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) بلوچستان بھر سے نواب ثنا اللہ زہری کی قیادت میں پہلے سے زیادہ کامیابی حاصل کریگی۔ 
تازہ ترین