کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس نے کہا ہے کہ ڈارک ویب اور سوشل میڈیا نیٹ ورکس کے ذریعےکرپٹو کرنسی کا استعمال کرتے ہوئے، منشیات کی خریداری کا پھیلاؤ انتہائی خطرناک حدتک بڑھ گیا ہے، مغربی اور افریقی ممالک سے ویڈ اور کوکین کی پاکستان آمد بڑا چیلنج ہے۔اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب کراچی میں ایک بریفننگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ منشیات کےگھناؤنے دھندے کے درپرہ عناصر کی توجہ پودے (پلانٹ) سے مصنوعی نشہ آور ادویات(سینتھیٹک ڈرگز) کی جانب منتقل ہوگئی، کورئیر/پارسلزکےذریعےمنشیات کی اسمگلنگ پر قابو پانے کیلئے اقدامات کو مزید فول پروف بنانے کے اقدامات پرعمل درآمد شروع کر دیا گیا، نائیجیرین نیٹ ورک سمیت 33 ڈرگ ٹریفکنگ گروپس کا خاتمہ کیا گیا، ڈرگز اسمگلنگ کیلئے نت نئےطریقے استعمال کیے جاتے ہیں، پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے کھیلوں کے سامان، آلات جراحی، ٹیکسٹائل مصنوعات میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش کی جاتی ہے۔