• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حنیف عباسی کا چکلالہ، راولپنڈی ریلوے سٹیشنز کا دورہ، صفائی و انتظامات کا جائزہ

اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے چکلالہ اور راولپنڈی ریلوے اسٹیشنز کا اچانک دورہ کیا اور سٹیشنوں کی صفائی، انتظامات، اور جاری اصلاحات کا جامع جائزہ لیا،وزیر ریلوے نے چکلالہ اسٹیشن میں صفائی کے نظام اور انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا اور راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی صفائی میں نمایاں کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا،انہوں نے اسٹیشن ماسٹر کو ہدایت دی کہ تزئین و آرائش کے کاموں میں مزید بہتری لائی جائے تاکہ مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں،پاکستان ہارٹیکلچر اتھارٹی کے تعاون سے چکلالہ اسٹیشن پر پھلدار پودے لگانے کے منصوبے پر بھی پیش رفت کی گئی،وزیر ریلوے نے راولپنڈی اسٹیشن پر بھی صفائی، انتظامات، اور اسٹیشن کی مجموعی بہتری کا جائزہ لیا۔ انہوں نے فرنٹ ڈیسک کا معائنہ کیا اور عملے سے براہِ راست بات چیت کے ذریعے مسافروں کے مسائل اور تجاویز سنی، اس موقع پر وزیر ریلوے نے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر ایگزیکٹو واش روم کے کام کا بھی جائزہ لیا اور راولپنڈی اسٹیشن کی صفائی و دیکھ بھال پر ڈی ایس پندی کی کارکردگی کو سراہا ، وزیر ریلوے نے جاری اصلاحات اور بہتری کے اقدامات کو سراہتے ہوئے اسٹیشن انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کو مزید محنت اور لگن کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت کی۔
اسلام آباد سے مزید