کراچی( اسٹاف رپورٹر ) گلشن ملت سوسائٹی باغ کورنگی سیکٹر 10میں واقع مکان میں فائرنگ کے واقعہ میں چار افراد 60سالہ مظفر علی،50سالہ ریحانہ ، 55 سالہ سکندر اور 24سالہ راحت علی زخمی ہو گئے، ریسکیو رضاکاروں نے زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا ،پولیس کے مطابق ملزم ازور خان نے ایک عیسائی لڑکی سے منگی کی تھی جس پر اس کے گھر والے خوش نہیں تھے ،بعد ازاں منگنی ٹوٹ گئی،ملزم گھر والوں سے تقاضا کر رہا تھا کہ اسے جائیداد میں حصہ دیا جائے ، اس معاملے پر جھگڑا ہوا جس پر ملزم نے اپنے پاس موجود نائن ایم ایم پستول سے اپنے گھر والوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اس کی ماں، باپ ،ماموں اور چھوٹا بھائی زخمی ہو گئے،ملزم کو گرفتار کر کے غیر قانونی نائن ایم ایم پستول برآمد کرلیا گیا۔