کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کراچی کے ساحلی مسائل پر حکومت سندھ اور وفاق کا مشترکہ منصوبے شروع کرنے کا اعلان،ٹرک اسٹینڈ کی شہر سے باہر منتقلی کےلیے وزیر توانائی کی سربراہی میں کمیٹی قائم ، ساحلی پٹی کی ترقی کےلیے 3ارب 10 کروڑ کے منصوبے پر جلد عملدرآمد پر اتفاق،مچھر کالونی کے قریب جدید بستی قائم کرنے کا فیصلہ،تفصیلات کے مطابق کراچی کے ساحلی مسائل اور ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سندھ حکومت اور وفاقی وزارت بحری امور نے مشترکہ منصوبوں پر تعاون کا اعلان کیا ہے جن میں سیوریج ٹریٹمنٹ سے لے کر ساحلی ترقی تک کئی اہم اقدامات شامل ہیں۔