• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش سے آئیسکو ریجن کے متعدد علاقوں میں بجلی کی بندش

راولپنڈی ( خصوصی نمائندہ) بارش سے ایک مرتبہ پھر آئیسکو کی کارکردگی کا پول کھل گیا ۔بجلی فراہم کرنیوالے بیشتر 11کے وی فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ سے سروس روڈ ایسٹ شاہدرہ وارث حویلی چاکرا، کھنہ روڈ ،چیرنگ کراس، نیو ریس کورس فیڈرز پر بجلی بند ہو گئی شمس کالونی ڈھوک کھبہ ولائیت کمپلیکس کوہالہ مورت کوٹ جبی فیڈرز پر بھی بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ۔ آئیسکو سردیوں کیساتھ ساتھ گرمیوں میں بھی مینٹی ننس کے نام پر گھنٹوں بجلی بند رکھتا ہے مگر مرمت کے نام پر کی جانیوالی لوڈشیڈنگ کا پول ہلکی سی بارش اور آندھی میں کھل جاتا ہے۔ ادھر ترجمان آئیسکو کے مطابق کمپلینٹ سٹاف فیڈرز فالٹ، انفرادی اور ٹرانسفارمرز خرابی کی شکایات جلد دور کرنے کیلئے کوشاں تھا۔
اسلام آباد سے مزید