• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی دارالحکومت، کالے شیشے اور غیر نمونہ نمبر پلیٹیں، ایکشن تیز

اسلام آباد ( ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار ) کالے شیشوں اور غیر نمونہ نمبر پلیٹیں کے خلاف وفاقی دارالحکومت میں ایکشن تیز کر دیا گیا ہے ، کالے شیشوں والی گاڑیاں تھانے منتقل کرنے کا حکم دے دیا گیا ،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے مئی 2025ءمیں 74گاڑیوں کو غیر نمونہ نمبر پلیٹس پر 9 لاکھ 20ہزار جرمانہ جبکہ کالے شیشوں کے استعمال پر 143گاڑیوں کے ڈرائیورز کو15لاکھ75ہزار جرمانہ کیا گیا، جمعرات کو ڈی جی ایکسائز عرفان میمن کی زیر صدارت ماہانہ کارکردگی جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی جی نے سرپرائز ناکہ جات کے انعقاد پر زور دیا اور کہا کہ غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے، کالے شیشوں کے استعمال پر جرمانہ کے ساتھ گاڑی بھی تھانے منتقل کریں۔
اسلام آباد سے مزید