• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر داخلہ نے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی کانسٹیبل کی عیادت کی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پمز ہسپتال میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی پولیس کانسٹیبل جعفر جہانگیر سے آج ملاقات کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے زخمی کانسٹیبل جعفر کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔ انہوں نے زخمی کانسٹیبل جعفر جہانگیر کے بلند حوصلے کو سراہا ۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے زخمی کانسٹیبل جعفر کی مکمل صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اسلام آباد سے مزید