• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے آپریشن، معمر ریڑھی بان دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) تھانہ کھنہ کے علاقے ضیاء مسجد کے قریب میں سی ڈی اے کے آپریشن کے دوران معمر ریڑھی بان دل کا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جا ملا ۔ ریڑھی بان کی موت پر اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ سی ڈی اے اہلکاروں نے ریڑھی قبضے میں لی، شہری فریاد کرتا رہ گیامگر اہلکاروں نے ریڑھی بان کی ایک نہ سنی اور وہ ریڑھی نہ ملنے پر دل کا دورہ پڑنے سے دم توڑ گیا۔ تھانہ کھنہ کے ڈیوٹی افسر اے ایس آئی حمزہ نے معمر ریڑھی بان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس کے بھائی نے موت کو حکم خداوندی قرار دے دیا۔
اسلام آباد سے مزید