اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں جمعرات کے روز دن بھر شدید گرمی اور حبس کے بعد شام رات کو شدید آندھی کے ساتھ بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار ،بالائی خیبرپختونخوا ، شمال مشرقی پنجاب ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔ اس دوران کشمیر، خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبر پختونخوا میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری کا بھی امکان ہے ۔