• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس مقابلہ ، اے ایس آئی کے قاتل دونوں ڈاکو مارے گئے

اسلام آباد(ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر سدھیر عباسی کو شہید کرنے اور کانسٹیبل جعفر جہانگیر کو شدید زخمی کرنے کے مرتکب دونوں مبینہ ڈکیت جمعرات کو اپنے منطقی انجام کو پہنچ گئے ، پولیس پارٹی پر فائرنگ کے فوراً بعد سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو گرفتا ر کرلیا تاہم ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے مار ے گئے چھاپے کے دوران دونوں ملزمان مارے گئے۔ تھانہ آئی نائن کے ایس ایچ او اشتیاق حسین شاہ کی قیادت میں دونوں ڈاکوؤں کو انتہائی قلیل وقت میں حراست میں لے لیا گیا اور انکے مزید ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے ان کو ساتھ لیکر چھاپہ مارنے کی غرض سے تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے یونیورسٹی ٹاؤن سلطانہ فاؤنڈیشن کے قریب پہنچے تو حراست میں موجود ملزمان تیمور ولد سلیم اور ارشاد ولد اسماعیل کے ساتھیوں نے اچانک پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔
اسلام آباد سے مزید