• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق ڈائریکٹر آر ڈی اے جمشید آفتاب انتقال کر گئے

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) آرڈی اے کے سات ماہ قبل ریٹائر ہونیوالے سینئر پلانر و ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول ، ٹاون پلاننگ اینڈ ٹریفک انجنئیرنگ جمشید آفتاب انتقال کرگئے۔ انہیںبدھ کی رات دل کا دورہ پڑا جس پر انہیںآر آئی سی لیجایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔ نماز جنازہ جمعرات کو سول لائن مسجد میں ادا کی گئی جس میں رکن پنجاب اسمبلی ضیا اللہ شاہ، حامد نواز راجہ، مکین شہباز، چوہدری نصیر احمد ، محمد سلیم اشرف ، راجہ شوکت محمود، چوہدری صفدر، سمیع اللہ خان نیازی سمیت بڑی تعداد میں آر ڈی اے ، واسا ، پی ایچ اے کے ملازمین اور معززین علاقہ نے شرکت کی ۔
اسلام آباد سے مزید