راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) سی پی او سید خالد ہمدانی نے محافظ سکواڈ بنی کے2اہلکاروں کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرنے کاحکم دےدیا۔سٹی پولیس آفیسر نےتھانہ نیوٹاؤن اور تھانہ صادق آباد کے علاقہ میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری میں ایک شہری کی طرف سے بدعنوانی کی شکایت پرسی پی اونے تھانہ نیوٹاؤن کے سب انسپکٹر کومعطل کر دیا۔