اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزیراعظم شہباز شریف نے عید الاضحی پر چار سرکاری چھٹیوں کی منظوری دیدی ہے۔ ذرائع کے مطابق جمعہ سے سوموار تک یعنی چھ،سات،آٹھ اور نو جون کوعام تعطیل ہو گی اور سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ کابینہ ڈویژن عید کی تعطیلات کا با ضابطہ نو ٹیفیکیشن جا ری کرے گا۔