• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں عوامی مقامات پر بچوں کے سامنے سگریٹ پینے پر پابندی، بھاری جرمانہ ہوگا

کراچی(نیوزڈیسک)فرانس میں ایسے تمام مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کردی گئی جہاں بچے موجود ہوں۔ساحلِ سمندر، باغات، پارکس، اسکولوں کے باہر، بس اسٹاپس اور کھیلوں کے میدان میں سگریٹ پر پابندی ہوگیعالمی خبررساں ادارے کے مطابق فرانسیسی وزیرِ صحت نے کہا کہ جس مقام پر بچے موجود ہوں وہاں تمباکو نوشی پر پابندی ہونی چاہیے۔فرانسیسی وزیر صحت نے دلیل دی کہ سگریٹ پینے کی آزادی وہاں ختم ہو جاتی ہے جہاں بچوں کے صاف ہوا میں سانس لینے کا حق شروع ہوتا ہے۔اس پابندی کے فیصلے سے قبل کرائے گئے عوامی سروے میں 62 فیصد شہریوں نے کھلی جگہوں پر سگریٹ نوشی پر مکمل پابندی کی حمایت کی۔
اہم خبریں سے مزید