• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی میں جعلی بھرتیاں، اسسٹنٹ معطل، معاملہ FIA کے سپرد

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )قومی اسمبلی میں جعلی بھرتیاں کرنے کا اسکینڈل سامنے آیا ہے، اسکینڈل کی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے خفیہ تحقیقات کا حکم دیا تھا جس کے بعد انکشاف ہوا کہ قومی اسمبلی کے اسسٹنٹ قادر خان نے متعدد لوگوں کو جعلی بھرتی کے لیٹرز ایشو کیے تھے جن پر سیکرٹری اسمبلی طاہر حسین کے جعلی دستخط تھے۔ پارلیمانی ذرائع نے تصدیق کیا کہ ابتدائی تحقیقات کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی کے حکم پر سیکرٹری اسمبلی طاہر حسین نے قادر خان کو معطل کرکے معاملہ مزید انکوائری کے لیے ایف آئی اے کو بھجوا دیا۔

اہم خبریں سے مزید