• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں بے لگام ،ضلعی انتظامیہ مکمل ناکام

پشاور(وقائع نگار) صوبائی دارلحکومت پشاور میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں بے لگام ضلعی انتظامیہ سرکاری نرخ نامہ پر عمل درآمد کروانے میں ناکام شہر کے بازاروں میں، فراشبین 180 روپے فی کلو، سبز مرچ،پھول گوبھی اور بھنڈی 150 روپے فی کلو، مٹر 220، شملہ مرچ 160 روپے فی کلو، لیموں 330، ادرک 640، اور لہسن 340 روپے فی کلو فروخت ہونے لگیں اسی طرح پھل عام آم لنگڑا 220روپے،آم سندھڑی 290روپے،چیری 410روپے،خرمانی 230روپے اور کیلا نمبر ایک 240 روپے تک فروخت ہونے لگا تاہم متعلقہ انتظامیہ قیمتیں کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دینے لگیں،شہر میں جاری گرانفروشی نے شہریوں کو تنگ کر رکھا ہے تاہم ضلعی انتظامیہ ٹھس سے مس نہیں ہو رہی۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے اس سلسلے میں نوٹس لیکر خود ساختہ قیمتیں لگانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
پشاور سے مزید