کوئٹہ (خ ن) محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیے کے مطابق ضلع حب میں عام لوگوں اور صنعتی یونٹس کو شدید پانی کی قلت، حب سے کراچی کو غیر قانونی طور پر ٹینکرز کے ذریعے پانی کی ترسیل اور لسبیلہ کینال پر غیر قانونی ہائیڈرنٹس کی تنصیب کے پیش نظر ضلع میں فوری طور پر دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے یہ اقدام یکم جون سے ایک ماہ تک ہوگا۔