ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان کے علاقہ نواں شہر چوک ابدالی روڈ پر واقع آٹو پارٹس وڈیکوریشن مارکیٹ کے ساتھ ملحقہ قبرستان والی گلی محلہ صادق آباد میں فرنیچر ورکشاپ مالکان کی جانب سےمبینہ طور پر قبرستان کی جگہ کو ہتھیانے کے خلاف تاجران واہلیان علاقہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت سیف اللہ شیخ، جنید خان ترین، سید ناظر مسعود، حسیب اللہ شیخ، عبدالواجد، امان اللہ شیخ اور سعید اللہ شیخ سمیت دیگر نے کی، اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ فرنیچر ورکشاپ مالکان قبرستان کی دیوار گرا کر وہاں غیر قانونی طور پر ورکشاپ بنانا چاہتے ہیں جب اس بارے انہیں منع کیا تو قبضہ مافیا نے اہلیان علاقہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں، انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب،کمشنر ملتان، ڈپٹی کمشنر ملتان آر پی او ملتان سی پی او ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ قبضہ مافیا کے خلاف فی الفور کارروائی کی جائے۔