• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں خسرہ کے ٹیسٹ کی سہولت موجود نہیں، مریض پریشان

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان کے سرکاری ہسپتالوں میں خسرہ کے شبہ میں مبتلا مریضوں کے رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے ، ترجمان نشتر ہسپتال کے مطابق نشتر ہسپتال میں خسرہ کے شبہ میں 08 مریض زیر علاج ہیں جن کے خون کے نمونے لاہور بھجوا دئیے گئے ہیں، چلڈرن کمپلیکس ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خسرہ کے شبہ میں مریض رپورٹ ہوا ، ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں خسرہ کے ٹیسٹ کی سہولت موجود نہیں ہے اسلئے خسرہ کے شبہ میں لائے گئے مریضوں کے نمونے لاہور اور اسلام آباد بھجوائے جاتے ہیں جس پر شہریوں نے حکومت پنجاب سے اپیل کی ہے کہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں خسرہ کے ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی جائے۔
ملتان سے مزید