ملتان ( سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر محمد اظہر خان مغل اور جنرل سیکرٹری صفدر سرسانہ سیال نے اعلان کیا ہے کہ وکلا اور انتظامیہ کے مابین معاملات طے پا گئے ہیں اور حکومت نے ائندہ اس طرح کے ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ایک جامع لائحہ عمل بنانے کی یقین دہانی کرائی ہے رات گئے وکلا کے نمائندوں اور کمشنر ملتان آر پی او ملتان سے ملاقات میں تمام معاملات افہام و تفہیم سے حل ہو گئے ہیں۔وکلا کے خلاف مقدمہ واپس لے لیا گیا ہے اور تمام وکلا کو رہا کر دیا گیا ہے ۔