ملتان (سٹاف رپورٹر ) خانیوال روڈ کے رہائشی علاقہ محمود آباد کالونی میں مبینہ غیر قانونی بنائے گئے گوداموں کی وجہ سے دن رات بھاری بھرکم گاڑیوں اور ٹرکوں کی آمد و رفت پر مکینوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ، احتجاجی مکینوں کا کہنا تھا کہ محمود آباد کالونی علی ہسپتال والی گلی میں بنائے گئے غیر قانونی گوداموں کی وجہ سے مکینوں کی نیندیں حرام ہو کر رہ گئی ہیں، بھاری بھرکم گاڑیوں اور ٹرکوں کی آمد اور رفت کی وجہ سے حادثات بھی معمول بن چکے ہیں، اس سلسلے میں ہم نے ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن ملتان انتظامیہ سے بارہا احتجاج کیا لیکن اس سلسلے میں سنجیدگی سے کوئی نوٹس نہیں لیا جا رہا ہے ،انہوں نے کمشنر ملتان ڈپٹی کمشنر اور میونسپل کارپوریشن ملتان انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر تین روز کے اندر اندر غیر قانونی گودام ختم نہ کیے گئے تو اہلیان علاقہ رشید اباد چوک بلاک کر دیں گے اور احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔