• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی ، قیمتی سامان سے محروم

ملتان (سٹاف رپورٹر)چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی و قیمتی سامان سے محروم ہوگئے، تھانہ بی زیڈ کے علاقہ نامعلوم افراد نذرعباس کے گھر سے گھریلو سامان چوری کرکے لے گئے ،تھانہ صدر کے علاقہ  میں مسلح افراد فلک شیر کے گھر سے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے، تھانہ الپہ کے علاقہ میں نجف کے گھر سے مسلح افراد نے گھریلو سامان لوٹ لیا، تھانہ کینٹ کے علاقہ سے بلال کی موٹرسائیکل جب کہ ندیم کا موبائل فون چوری ہوگیا، تھانہ جلیل آباد کے علاقہ سے نوسرباز خاتون نوید کے گھر سے 15 سوٹ لے کر فرار ہوگئی، تھانہ قطب پور کے علاقہ نامعلوم افراد خضر کے گھر کی دیوار توڑ کر گھر سے سونا و نقدی لوٹ کرفرار ہوگئے ،ناگ شاہ چوک پر مسلح افراد نے آصف سے نقدی چھین لی، تھانہ شاہ شمس کے علاقہ مسلح افراد نے اطہر سے نقدی و موبائل فون چھین لیا، تھانہ ممتاز آباد کے علاقہ مسلح افراد نے عمر فاروق سے نقدی چھین لی  جب کہ تھانہ مخدوم رشید کے علاقہ نامعلوم افراد ربنواز کے گھر سے سونا و نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ 
ملتان سے مزید