ملتان(سٹاف رپورٹر)محکمہ سول انجینئرنگ ریلوے ملتان کی غفلت کے باعث ریلوے اسٹیشن سمہ سٹہ اور اس سے ملحقہ کواٹروں کے مکین گزشتہ 15یوم سے پانی سے محروم ہیں،بتایا گیاہے کہ 15روز سے سمہ سٹہ اسٹیشن پر ٹرینوں کو پانی فراہم کرنے والا سسٹم خراب چلا آرہا ہے،یہ پانی اسٹیشن کے ساتھ ساتھ ملحقہ ریلوے کواٹرزکو فراہم کیا جاتا ہے،شدید گرمی میں پانی کی بندش سے ریلوے ملازمین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے،انہوں نے ڈی ایس ریلوے ملتان سے صورت احوال کی درستگی کا مطالبہ کیا ہے ۔