• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محنت کش یونیننز کا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ملازمین کو حقوق سے محروم کرنے پر احتجاج کا اعلان

ملتان ( سٹاف رپورٹر) محنت کش یونین سی بی اے ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور میونسپل ایمپلائز ویلفیئر یونین نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ملازمین کو جائز حقوق سے محروم کرنے اور ان کے مسائل کے حل میں بے حسی برتنے پر احتجاج کا اعلان کر دیا ہے اور انتظامیہ کو انتباہ کیا ہے کہ تین روز کے اندر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو بدھ کے روز سے شہر بھر میں صفائی کا کام مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا اور خیام سینما ورکشاپ کے سامنے روڈ بلاک کر کے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری ضلعی اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی انتظامیہ پر عائد ہوگی، اس کا اعلان دونوں یونینوں کے مشترکہ ہنگامی اجلاس میں کیا گیا،اجلاس کی صدارت صدر محنت کش یونین سی بی اے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی چوہدری جواد حسین اور میونسپل ایمپلائز ویلفیر یونین کے صدر اللہ دتہ لاہوری کی ۔
ملتان سے مزید