• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثروت علی کی نماز جنازہ ادا قرآن خوانی آج ہو گی

ملتان (سٹاف رپورٹر) انجمن حسینیہ رجسٹرڈ لال کرتی کینٹ کے نائب صدر وقومی امن کمیٹی کینٹ کے صدر کلب عابد خان کے بھتیجے ثروت علی کی نماز جنازہ آبائی قبرستان زاہد شاہ رضا آباد سورج میانی روڈ میں علامہ تنویر نقوی کی امات میں ادا کر دی گئی،ثروت علی ولد محبت علی خان جن کا چند روز قبل روڈ ایکسیڈنٹ کے باعث زیرعلاج تھے مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملے، ان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی 2جون بروز سوموار امام بارگاہ جوادیہ دیلی گیٹ میں صبح 8بجے شروع ہوگی اور دعا 10بجے ہوگی، نماز جنازہ میں کلب عابد خان، ممنون عباس خان، مدثر علی خان، مہدی خان کے بھتیجے تھے والد محبت علی خان ، مسرور صدیقی، انجمن حسینیہ رجسٹرڈ لال کرتی کینٹ کے جنرل سیکرٹری اصغر علی رضوی، سبطین رضا لودھی،شاہد رضا صدیقی، شاکر حسین شاکر،ممبر کنٹونمنٹ بورڈ وضلعی امن کمیٹی محمد یعقوب شیرا، صدر انجمن تاجران کینٹ بازار چوہدری محمود علی اور غضنفر ملک سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید