• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نلکے کا زہریلا پانی پینے سے ایک ہی خاندان کے 18 افراد کی حالت تشویشناک

ملتان (سٹاف رپورٹر ) احمد پور سیال موضع رنجیت کوٹ میں نلکے کا زہریلا پانی پینے سے ایک ہی خاندان کے اٹھارہ افراد کی حالت تشویشناک ہو گئی۔متاثرہ افراد نے مطابق نلکے میں قریبی رشتےداروں نے زہر کی گولیاں ڈال دیں تاکہ زہریلا پانی پی کر سب ہلاک ہو جائیں۔تشویشناک حالت میں مریضوں کو قریبی تحصیل ہسپتال میں لایا گیا جہاں سے سات خواتین ،دو مرد اور تین بچوں کو سیریس حالت میں نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیا گیا جن میں ثمینہ ،اسیہ ،منزہ،عزیرہ،سکینہ،نذراور ناصر شامل ہیں متاثرہ افراد کا نشتر ہسپتال نمبر گیارہ میں علاج جاری ہے۔ 
ملتان سے مزید