• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملٹی گریڈ طریقہ تدریس سے اساتذہ کی کمی پر قابو پایا جا سکتا ہے، ڈاکٹر عبیداللہ کھوکھر

ملتان(سٹاف رپورٹر)سپیشل سیکرٹری اسکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر عبیداللہ کھوکھر نے کہا ہے کہ ملٹی گریڈ طریقہ تدریس کے ذریعے جنوبی پنجاب کے سکولوں میں اساتذہ کی کمی جیسے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے، وہ گزشتہ روز ملتان کے مقامی ہوٹل میں ملٹی گریڈ ٹیچنگ سیمینار کے شرکاسے خطاب کر رہے تھے، سیمینار کا انعقاد یو کے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ اور انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ پالیسی سائنس کے اشتراک سے کیا گیا تھا جس میں سابق سیکرٹری اسکول ایجوکیشن پنجاب عبدالجبار شاہین، عمر مختار اور محمد بلال سمیت مختلف سکولوں کے اساتذہ، ہیڈ ٹیچرز اور اے ای اوز کی کثیر تعداد شریک تھی۔
ملتان سے مزید