• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، مختلف سیکٹرز کے ٹریفک انچارجز کو واٹر کولر فراہم

پشاور(اے پی پی)چیف ٹریفک آفیسر پشاور ہارون رشید خان کی ہدایت پر شہر کے مختلف سیکٹرز کے ٹریفک انچارجز کو واٹر کولر فراہم کر دیئے گئے۔تر جمان کے مطابق شدید گرمی کے باعث سڑکوں پر موجود ٹریفک افسران اور اہلکار سہولت سے استفادہ کریں گے، روزانہ کی بنیاد پر ٹریفک افسران اور اہلکاروں میں باقاعدہ شربت بھی تقسیم کیا جاتا ہے، اس سے قبل چیف ٹریفک آفیسر نے ٹریفک حکام اور اہلکاروں کی فلاح و بہبود کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹکٹنگ افسران اور اہلکاروں میں باقاعدہ چھتریاں بھی تقسیم کی گئیں ۔چیف ٹریفک آفیسر نے کہا ہے کہ شہریوں کو سہولیات کی فراہمی سمیت ٹریفک افسران اور اہلکاروں کو بھی ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک حکام اور اہلکاروں کی فلاح وبہبود کے لئے اقدامات ترجیح ہیں۔شہری اور ٹریفک حکام و اہلکار شدید گرمی سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اپنائیں۔
پشاور سے مزید