ملتان (سٹاف رپورٹر)فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان، خانیوال اور وہاڑی میں سویٹس یونٹس، کریانہ سٹورز، آئس فیکٹریز اور بیکریوں سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن کی، اس دوران حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے، 30 لیٹر ناقص مشروبات، 5 کلو ناقابل سراغ اجزاء تلف کردیے گئے، بی سی جی چوک ملتان میں سویٹس یونٹ کو پروڈکشن ایریا میں گندگی پائےجانے، پانی کی تجزیہ رپورٹ موجود نہ ہونے پر 20 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ اسی طرح میلسی میں ایکسپائری مشروبات فروخت کرنے پر کریانہ سٹور کو 40 ہزار روپے،آر اے بازار بورے والا میں خوراک کی تیاری میں ناقابل سراغ ملاوٹی اجزاء استعمال کرنے، خوراک کو زمین پر سٹور کرنے پر بیکری کو 20 ہزار روپےاور ماہنی سیال کبیر والا میں آئس فیکٹری کو آئس بلاکس میں مردہ حشرات پائے جانے پر آئس فیکٹری کو 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔