اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہاہے کہ وفاقی حکومت آئندہ سالانہ بجٹ پرانے این ایف سی کیساتھ پیش کرنے جارہی ہے جو قابل مذمت اقدام ہے، ساتویں این ایف سی ایوارڈ پر2009میں دستخط ہوئے اور 2010میں نافذ ہوا، 15سال کا عرصہ گزر چکا ہے اور نئے این ایف سی ایوارڈ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے جبکہ آرٹیکل 160 کے تحت ہر پانچ سال بعد این ایف سی ایوارڈ جاری کیا جانا ضروری ہے۔