• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طارق فاطمی کی روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے ملاقات

ماسکو(ایجنسیاں)وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے دورہ روس کے دوران روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے ملاقات کی۔طارق فاطمی نے صدر پیوٹن کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کا خط پہنچایااورروسی وزیر خارجہ کو وزیر اعظم کی نیک خواہشات سے آگاہ کیا۔ملاقات کے دوران طارق فاطمی نے روسی وزیر خارجہ کو دوطرفہ تعاون کو وسیع کرنے کے عزم سے آگاہ کیا، ملاقات میں توانائی، روابط اورتجارت پر بات چیت ہوئی۔روسی وزیر خارجہ کو جنوبی ایشیا کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا، طارق فاطمی نے روسی وزیر خارجہ کو پاکستان کا نقطہ نظر بھی پیش کیا۔طارق فاطمی نے کہا کہ پانی کا بہاؤ کم کرنے اور سندھ معاہدے کی معطلی سے کشیدگی بڑھے گی۔روسی وزیر خارجہ نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اہم خبریں سے مزید