• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خبر کی تصدیق میں AI ناکام، ماہرین نے خبردار کر دیا

واشنگٹن (اے ایف پی) خبر کی تصدیق میں AI ناکام، ماہرین نے خبردار کر دیا۔پاک بھارت تنازع کے دوران جھوٹ کی بھرماررہی اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس نے غلط معلومات پھیلائیں۔ Grok، ChatGPT اور Gemini جیسے چیٹ بوٹس نے جعلی ویڈیوز کو اصلی قرار دے دیا۔Meta کا فیکٹ چیکنگ ختم، صارفین اے آئی کے رحم و کرم پرہیں اور اس پر بڑھتا انحصار حقائق کی ضمانت نہیں۔پاکستان اور بھارت کے درمیان چار روزہ تنازع کے دوران جب غلط معلومات کی بھرمار ہوئی تو سوشل میڈیا صارفین نے سچائی جاننے کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹس کا سہارا لیا ،لیکن انہیں مزید غلط بیانی کا سامنا کرنا پڑا، جس سے ان چیٹ بوٹس کی حقائق کی تصدیق کے لیے ناقابلِ اعتماد حیثیت اجاگر ہوئی۔ جیسے Grok، ChatGPT اور Gemini جیسے بوٹس نے غلط اور من گھڑت معلومات فراہم کیں جس سے ان پر حقائق کی تصدیق کے لیے انحصار خطرناک قرار دیا جا رہا ہے۔مثال کے طور پر Grok نے پرانی ویڈیوز کو حالیہ جنگی مناظر قرار دیا اور ایک جعلی ویڈیو کوحقیقی کہا۔ اس نے سوڈان کی ویڈیو کو پاکستان پر حملہ قرار دیا۔ اے آئی کے جوابات پروگرامنگ پر منحصر ہوتے ہیں، جس سے سیاسی تعصب یا غلط رہنمائی کا خطرہ بڑھتا ہے۔ ماہرین کو تشویش ہے کہ اے آئی فیکٹ چیکنگ کے لیے ناقابلِ اعتبار ہے، خاص طور پر حساس یا متنازع معاملات پر۔ نیوز گارڈ ، کولمبیا یونیورسٹی کی اور دیگر اداروں کی تحقیق کے مطابق AI چیٹ بوٹس بریکنگ نیوز میں اکثر غلط معلومات دہراتے ہیں اور حساس موضوعات پر متعصب یا گمراہ کن جوابات دیتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید