اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے،صدر مملکت کی منظوری سے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے 3 ممبرز کا تقرر کیاگیا جن میں پولیس سروس کے گریڈ 22 کے ریٹائرڈ افسر محسن حسن بٹ ‘سیکریٹریٹ گروپ گریڈ 22 کے ریٹائرڈ افسر پرویز احمد جونیجو او پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کی ریٹائرڈ افسر مِسز بشریٰ امان شامل ہیں۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے تینوں ممبران کا تقرر 3 سال کیلئے کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم کی منظو ری سےپنجاب حکومت میں تعینات او ایم جی کےگریڈ 17 کے افسر اسد علی کے ڈیپوٹیشن میں چھ اگست 2025سے 2 سال کی توسیع کی گئی ہے۔